چیچہ وطنی تھانہ غازی آباد میں جھوٹی 15 کی کال پر ایف آئی آر درج۔ ڈکیتی کی جھوٹی 15 پر کال ھوئی جس پر ایس ایچ او تھانہ غازی آباد حسنین رامے نے فوری کاروائی کرتے ھوئے موقع پر سب انسپکٹر شہزاد کو بھیج دیا ۔
دونوں فریقین کی 15 کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی تو معلوم ھوا سائیکل کو پنچرز لگانے کی رقم ہر بحث ھوئی جو لڑائی جھگڑے تک پہچ گئی ۔ ایک فریق 175 نائن ایل کا تھا اور دوسرا فریق 176 نائن ایل کا تھا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ھوئے دوبوں فریقین پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ۔ اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے ایس ایچ او تھانہ غازی آباد حسنین رامے نے کہا جھوٹی 15 کی کال کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی اور جرائم کے خاتمہ تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا ۔