کوٹلہ ادیب شہید کے قریب تیز رفتار مسافر وین درخت سے ٹکرا گئی

کوٹلہ ادیب شہید کے قریب نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین کا ٹائر بریسٹ ہونے سے درخت سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے8 افراد زخمی ہو گئے
ملتان کی فیملی پاکپتن دربار پر حاضری دی کر واپس ملتان جا رہی تھی۔ ڈرائیور کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر چیچہ وطنی ہسپتال منتقل کر دیا