چیچہ وطنی میں انسداد پولیو مہم جاری

اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی مس نرجس خاتون نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی مس نرجس خاتون انسداد پولیو مہم کے تیسرے روز پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ میں پہنچ گئیں.
جہاں گھر گھر جا کر والدین سے انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جانے سے متعلق دریافت کیا اور بچوں کی انگلیوں پر لگائے گئے نشانات بھی چیک کئے
چیچہ وطنی میں 26 مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مهم 30 مئی 2025 تک جاری رہے گی