ریڑھی بانوں کے لیے متبادل جگہ پر اتفاق نا ہوسکا

چیچہ وطنی میں انتظامیہ اور ریڑھی بانوں کے درمیان متبادل جگہ فراہم کرنے کی تجویز پر اتفاق نا ہو سکا
اسسٹنٹ کمشنر میڈم نرجس خاتون کی طرف سے انجمن تاجران اور دیگر صدور سے مشاورت کے بعد 7 جگہ پر ریڑھی بانوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی تجویز دی گئی
لیکن ریڑھی بانوں نے مختلف جگہ پر سات پوائنٹ فراہم کرنے کی انتظامیہ کی تجویز کو رد کر دیا
عید الضحی قریب ہونے کے باعث ریڑھی بان اپنی پرانی جگہ پر جانے کے لیے ہی بضد رہے جس سے مذاکرات میں ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا